PMLN

مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے، خواجہ سعدرفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کسی بات کی کوئی ساکھ نہیں۔ ہم عمران خان کو سیاسی مخالف کہتے ہیں مگر وہ سب کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان آج بھی مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہے ہیں تاہم جن ساتھیوں کو انہوں نے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے ان کو مینڈیٹ نہیں دیا۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کچھ بے اختیار ساتھی مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان نے نفرت کے بیج بوئے۔ عمران خان کسی کو اختیار دیتے ہیں نہ اعتماد کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلے آپس میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون سا آرڈر لیگل ہے اور کون سا غیر قانونی۔ جب قاضی پر عدم اعتماد ہو جائے تو اسے خود کیس سننے سے معذرت کرلینی چاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کچھ نہیں ہوا،ناہوناچاہیے، فارن فنڈنگ یاتوشہ خانہ میں جوکیااس پرقانونی کاروائی کا سامناکریں، عمران خان کو زمین پر اترکر برابرمیں بیٹھنا پڑے گا۔