PDM Flag

نوے دن میں الیکشن ضروری ہیں توقومی سلامتی آئینی تقاضا نہیں؟ حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے آئینی بحران پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ نوے دن میں انتخابات تو آئینی تقاضا ہیں، توکیا مردم شماری اور حلقہ بندیاں آئینی تقاضا نہیں؟

حافظ حمد اللہ نے کہا کیا صاف شفاف الیکشن منعقد کرنا آئینی تقاضا نہیں؟کیا قومی سلامتی آئینی تقاضا نہیں ہے؟

ترجمان پی ڈی ایم نے کہامخصوص لابی کو صرف90 دن میں الیکشن کا تقاضا دکھائی دیتاہے؟ جبکہ دو قسطوں میں انتخابات ملکی نظام دولخت کرنے کے مترادف ہے۔

حکمران اتحاد کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ایسا مطالبہ کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے،سیاسی آئینی اورعدالتی بحران سے نکالنے کا واحد حل فل کورٹ ہے،فل کورٹ کا مطالبہ غیرآئینی غیرقانونی نہیں تو پھر کیا رکاوٹ ہے؟