کراچی: زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سائٹ ایریا کی نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے گرفتار 8 افراد کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتای اکہ ملزمان سے تفتیشی کرنی ہے، استدعا ہے کہ 14روز کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔