ملتان:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)ملتان منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان خود گاڑی میں بیٹھ کر ہسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا معمول کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ملتان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ابتدائی طبی معائنے کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



