اب تک 52 ارب روپے خرچ، ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد مستفید، وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کی تفصیلات

webdesk

November 29, 2026

وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم


وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کی تفصیلات بتا دیں۔

اسکیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک بھر میں 10کروڑ سے زائد فیول سبسڈی کے ٹوکن جاری  ہوئے اور 9 کروڑ سے زائد عوام ٹوکن پر فیول حاصل کیا۔

شزا فاطمہ کے مطابق ایک کروڑ 84لاکھ سے زائد افراد فیول سبسڈی اسکیم سےمستفید ہو چکے فیول سبسڈی کی مد میں اب تک 52ارب روپے لگ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی مدد کیلئے اس سے بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں ہو سکتا، موٹرسائیکل، رکشہ، چھوٹی گاڑیوں والے سبسڈی سے مستفید ہوئے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام محکموں نے مل کر کام کیا۔

وزیرآئی ٹی شزافاطمہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

ریلیف اسکیم
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر TOK لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔