روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کے فروغ، علاقائی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشترکہ دلچسپی کے شعبوں بالخصوص سیکورٹی تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔