ویانا میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات کا احتجاج

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں طالبات نے مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور عدم امتیاز کے حق میں آواز بلند کی۔ مظاہرین نے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف آواز بلند کی اور مذہبی آزادی مساوات اور عدم امتیاز کے مطالبات پیش کیے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاجی ریلی شہر کے مرکزی علاقوں سے گزری، جبکہ منتظمین اور طالباب نے حجاب پر پابندی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے باعث شہر کے بعض مرکزی راستوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

آسٹریا میں یکم ستمبر 2026 ء سے 14سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ ہوئی تھی۔

اس قانون پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ اس کی آئینی حیثیت کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔

واضح رہے کہ ویانا میں ہونے والا یہ احتجاج آسٹریا میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر جاری بحث اور اختلافات کی اہم کڑی ہے۔ اس معاملے پر آئندہ عدالتی پیش رفت بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔