افغانستان میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش، مودی سرکار نے بھاری امداد بھیج دی

مودی سرکار نے انسانی امداد کے نام پر افغانستان میں ایک بار پھر اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات اور طبی استعمال کی اشیا پر مشتمل ایک اور کھیپ کابل پہنچ گئی ہے، جو شہر کے سرکاری اسپتال کو فراہم کی جائے گی۔
بھارت کی جانب سے اسے افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی قرار دیا گیا ہے، تاہم خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال میں اس اقدام نے بھارت کے افغانستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط اور ممکنہ سفارتی مفادات کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
نئی دہلی ماضی میں بھی صحت، خوراک اور دیگر شعبوں میں امداد کے نام پر افغانستان کے ساتھ اپنے روابط برقرار رکھتا رہا ہے، اس لیے حالیہ امدادی سرگرمی کو محض طبی امداد تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے وسیع تر سفارتی پس منظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے