اسلام آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستےکھل گئے
اٹک خیر آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ پر چار روز بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔ پشاور اسلام آباد موٹر وے ایم ون سے رکاوٹیں ہٹانےکا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنےکے لیے موٹر وے پر ریت کی بوریاں، لوہے کی شیٹیں اور کنٹینر رکھے گئے تھے۔
ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر بھی ٹریفک کی آمدورفت معمول پر آگئی، میانوالی میں سی پیک روڈ بند ہے۔
