کراچی: عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔
وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر مزید 15 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے، عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے توسیع کی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں نادرا کے 5 سہولت سینٹر بھی قائم ہیں۔
