ترکیہ کے شہر استنبول میں 13 ویں عالمی سعید نورسی کانفرنس 4 اکتوبر سے ہوگی۔
کانفرنس کا عنوان “عالمی بحرانوں کا قرآنی حل” ہے۔ کانفرنس میں قرآن کی روشنی میں دور حاضر کے تہذیبی، اخلاقی اور سماجی مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب 4 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے آتاترک کلچرل سینٹر تقسیم استنبول میں ہوگی، جبکہ علمی نشستیں 5 اور 6 اکتوبر کو صبح 9 بجے بولمان ہوٹل استنبول میں ہوں گی۔
کانفرنس میں نائب صدر ترکیہ جودت یلماز، بلال ایردوان، الحبیب عمر بن حفیظ، مفتی شام اسامہ الرفاعی، وزیر اوقاف شام محمد ابو الخیر شکری، امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن، حمزہ تزورتزیس برطانیہ، سابق سربراہ جامعہ ازہر ابراہیم الھدھد، سابق وزیراعظم مراکش سعد الدین العثمانی اور صدر الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین علی القرہ داغی سمیت دنیا بھر سے علماء و مفکرین شریک ہوں گے۔
