ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں،قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اس مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران موجودہ ہائبرڈ جنگ میں کبھی نہیں جھکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طاقت ایران پر مسلط نہیں کرسکتے، ایران امریکی دبا ؤکے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران موجودہ ہائبرڈ جنگ کے دوران کبھی نہیں جھکے گا اور نہ ہی اس جنگ کو ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت دے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران اس ہائبرڈ جنگ سے ملک کو مفلوج نہیں ہونے دے گا۔