ایران حوثیوں کی حمایت ختم کرے، جی 7 ممالک کا مطالبہ

جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایران سے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی اور حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
جی 7 ممالک نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جی 7 وزرائے خارجہ نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور حملے ختم کریں اور سنجیدگی سے سیاسی عمل کی طرف واپس آئیں۔