انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعدقومی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم پر سلو اوورریٹ پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھودیے ہیں، پاکستان ٹیم کے11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں، ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے5 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹارگٹ ٹائم میں11 اوورز کم کیے جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔