دو ماہ کے دوران ووٹرزکی تعداد میں 2 لاکھ95 ہزار کا اضافہ

اسلام آباد:ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد13 کروڑ68 لاکھ69 ہزار217 ہوگئی،دو ماہ کے دوران ووٹرز کی تعداد میں2 لاکھ95 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جبکہ لاہور74 لاکھ12 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ضلع شمار کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار216 ہوگئی،صوبے میں2 ماہ کے دوران94 ہزار582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد2 کروڑ34 لاکھ92 ہزار258 ہوگئی، دو ماہ کے دوران85 ہزار309 نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔سندھ میں ووٹرز کی تعداد2 کروڑ87 لاکھ41 ہزار92 ہوگئی، دو ماہ کے دوران 65 ہزار 345 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد58 لاکھ154 ہوگئی، دو ماہ کے دوران37 ہزار 372ووٹرز بڑھ گئے۔اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہوگئی، وفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کے دوران 12 ہزار210 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے سب سے زیادہ ووٹرز والے اضلاع کی تفصیلات بھی جاری کردیں جس کے مطابق لاہور74 لاکھ 12 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ضلع شمار کیا گیا جبکہ شیرانی52ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ پاکستان کا سب سے چھوٹا ضلع نکلا۔ اسلام آباد میں12 لاکھ 64 ہزار 497 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔