پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں یومِ شہادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، نیول چیف اور پاک فوج نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی بے مثال بہادری، قیادت اور عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے برکی سیکٹر کا غیر معمولی جرأت کے ساتھ دفاع کیا اور مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت، ثابت قدمی، قائدانہ صلاحیت اور لازوال قربانی آج بھی پوری قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

