لاہور:جنرل اسپتال سے لاکھوں کی ادویات اور سامان چوری

لاہور:جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان چوری کرلیا گیا۔

اسپتال ترجمان کے مطابق ایمرجنسی وارڈ سے2 لاکھ 60 ہزار روپے کی ادویات اور سامان چوری کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایم ایس نے ادویات چوری کی ایف آئی آر درج کروادی ہے، ملزم 6 ماہ پہلے جناح اسپتال سے ادویات کی چوری پر نکالا جا چکا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈائریکٹر ایمرجنسی اور فارمیسی ڈسپنسر نے مل کر ادویات چوری کیں۔