لندن:واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹاورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا جس سے میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل ظاہر کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 2024 ء میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔مگر اب تک صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔
اب2سال بعد واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے اور میڈیا ویور کی فل اسکرین پر ایک نئی بار کو شامل کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اب نئے انٹرفیس میں پریویو اسکرین میں ہی مکمل ریسپانس بار نظر آئے گی جس میں2ڈیفالٹ ایموجیز کو دیکھا جاسکے گا مگر مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جاسکے گا۔اسی طرح صارفین ایموجی کی بورڈ تک رسائی بھی+ بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی طرح میڈیا ویور میں ایک مکمل چیٹ بار بھی اسکرین کے نیچے نظر آئے گی تاکہ صارفین ٹیکسٹ ریپلائی ٹائپ کرسکیں، تصویر یا ویڈیو اٹیچ کرسکیں گے، وائس میسج ریکارڈ یا کسی اور قسم کا مواد سینڈ کرسکیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

