شکارپور میں 9 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شکارپور کے ٹھروپور محلے میں 9 سال کی بچی کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا جس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ دھمکیاں دینے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

