کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے6روز تک کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے6 روز کھولے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔

