سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر حملے کیے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
قبل ازیں سعودی حکام نے کہا کہ عراق سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس میں امریکی قونصل خانہ بھی ہدف بنا۔

