مافیا بے لگام،کراچی میں ٹماٹر 500روپے فی کلوفروخت

کراچی :کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر450سے 500روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پائو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی کوئی قلت نہیں یہ صرف منافع خوروں کا مارکیٹ کمیٹی کیساتھ مل کر لوٹ مار کرنا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اب بھی اسٹوریج اسٹور میں شہر کی ضرورت کے مطابق ٹماٹر موجود ہیں مگر بے لگام مافیا صرف عوام کو لوٹنا چاہتا ہے اور یہ سب کچھ کرتا دھرتائو کی آشیر باد سے ہورہا ہے۔