آکاش قتل کیس،گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی:ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو)نے دعویٰ کیا ہے کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوئوں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔