کراچی میں گرمی اور حبس کی کیفیت بد ستور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغرب سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں چند ایک مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
