محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور اتوار کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کا امکان ہے تا ہم دیر، بونیر، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ،کرک، کرم اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی اور بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم شام اور رات کو ژوب، خضدار، موسی خیل، بارکھان اور گردونواح میں تیر ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تا ہم بعد از دوپہر کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بھی بارش ہو سکتی ہے۔

