ایران پر امریکا کی جمعے اورہفتے کی درمیانی شب مسلسل ساتویں رات بمباری کی، ایران کے شہر اہواز پر میزائل حملہ کیا گیا، یزد شہر، خرم آباد اور سیرک میں دھماکے سنے گئے۔
صوبہ ہرمزگان میں امریکی حملے میں 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کے تین دنوں میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا جبکہ ایک کو ناکارہ بنایا گیا ۔
بعد ازاں امریکا نے ایران پر مسلسل ساتویں شب بمباری مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

