جب فاتح نے شکست خوردہ لیجنڈ کو گلے لگایا

ناک آؤٹ مرحلے میں اسپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے دی۔
آخری سیٹی بجی تو رونالڈو کی آنکھیں اشک بار تھیں۔ ان کے لیے یہ ورلڈ کپ کا آخری میچ تھا۔ ایسے جذباتی لمحے میں لامین فتح کے جشن میں کھو جانے کے بجائے پہلے رونالڈو کے پاس گئے، انہیں گلے لگایا اور تسلی دی۔
کہتے ہیں یہ ایک تاریخی تصویر ہے جو فٹبال کی دو نسلوں کے درمیان احترام، وقار اور کھیل کی اعلیٰ اقدار کی علامت بن گئی ہے۔
ایک طرف وہ کھلاڑی جس نے چھ ورلڈ کپ کھیلے، پانچ بیلن ڈی اور (Ballon d’Or) جیتے اور تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں اپنا نام لکھوایا اور دوسری طرف وہ نوجوان جسے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔
کبھی وقت رونالڈو کا تھا، آج یامال کا آغاز ہے۔ مگر عظمت کا سفر تبھی مکمل ہوتا ہے جب نئی نسل پرانی نسل کا احترام کرنا جانتی ہو۔ (بشکریہ ضیاء چترالی)