اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

اوپیک پلس کے رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپیک کے مطابق معاہدے کے تحت یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، جس کا مقصد عالمی منڈی میں طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، عمان سمیت دیگر رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اوپیک نے بتایا کہ سات رکن ممالک کا آئندہ اجلاس 2 اگست 2026 کومنعقد ہوگا، جس میں پیداوار کی سطح اور عالمی منڈی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔