کراچی :گلستان جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر حملے اور دھماکے کے مقدمے میں پولیس نے کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر قاری سمیت 6دہشت گردوں کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔
مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں رینجرز کے سب انسپکٹر اسد محمود خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کے استعمال، برآمدگی، دہشت گردانہ سازش اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گرفتار دہشت گرد نے اپنے ہلاک ساتھیوں کے نام عمر، عبدالہادی اور خودکش کا نام جانان بتائے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

