مسافروں سے تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور نے جان بوجھ کرکوچ کھائی میں گرادی، زخمی مسافر

بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر  نے ڈرائیور پر کوچ جان بوجھ کر کھائی میں گرانےکا الزام عائد کردیا۔

شیرانی کےقریب دانہ سرمیں بس حادثےمیں زخمی مسافرکا بیان سامنے آگیا، زخمی مسافر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کوچ ڈرائیور ایرانی ڈیزل کےڈبے لےکرپشاور جا رہا تھا، ڈیزل کےڈبے شیرانی کے مقام پر چیک پوسٹ پرپکڑےگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ژوب ، کوچ گہری کھائی میں جا گری،خواتین و بچوں سمیت 40مسافر جاں بحق


زخمی مسافر کے مطابق ڈرائیور کی اس معاملے پر مسافروں سےمبینہ تلخ کلامی ہوئی، زخمی مسافر  نے الزام عائد کیا کہ تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور نے جان بوجھ کرکوچ کھائی میں گرادی۔

یاد رہےکہ آج بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔