بھارت:باپ بیٹے کے ہاتھوں قتل

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شراب نوشی پر والد کی سرزنش سے مشتعل ہو کر ایک بیٹے نے اپنے ہی باپ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے گاں کرپانی میں پیش آیا، جہاں 30 سالہ ارجن کرمالی ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات گئے گھر واپس آیا۔

جھگڑے کے دوران ارجن نے گھر میں موجود کلہاڑی اٹھائی اور اپنے والد کے سر پر متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ارجن کے والد نے اسے شراب نوشی اور نشے کی حالت میں گھر آنے پر سختی سے ڈانٹا اور اس عادت کو خاندان کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ والد کی باتوں پر ارجن غصے میں آگیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔