امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 73 ڈالر اور یو اے ای مربن 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی یہ کم ترین سطح ہے۔

