کراچی:پاکستان فٹبال ٹیم اگرچہ فیفا کی عالمی رینکنگ میں انتہائی نچلے درجے پر ہے اور کبھی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی بھی نہ کرسکی، تاہم یہ ایونٹ یہاں کے کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
پاکستان میں فٹبال کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر قائد کے علاقے لیاری جسے منی برازیل بھی کہا جاتا ہے۔لیاری کے رہائشی بڑی اسکرینز لگاکر بالخصوص برازیل اور ارجنٹینا کے میچز کو ضرور دیکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ لیاری سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نبیل گبول نے فیفا کے صدر کو خط لکھا ہے کہ وہ آکر دیکھیں! لیاری کے اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے ہیں یا نہیں؟
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیاری میں ہمارے پاس پیپلز اسٹیڈیم اور لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم 2 ایسے اسٹیڈیم ہیں جہاں انٹرنیشنل ٹیمیں کھیل سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔
