پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈوکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ وزیر اعلی گلگت بلتستان منتخب کرلیا گیا۔

 گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلی منتخب ہوگئے جس پر ممبران نے انہیں مبارک باد دی اور خیر مقدم کیا۔

قبل ازیں عمران ندیم اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کفایت اللّہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کو 33 رکنی ایوان میں 28 ممبران کی حمایت حاصل ہوگئی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس 30 اراکین حلف اٹھالیا۔ 33 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی 24 جنرل نشستوں، خواتین کی 6 مخصوص نشستوں اور ٹیکنوکریٹس و پیشہ ور افراد کی 3 مخصوص نشستوں پر مشتمل ہے۔

اگرچہ تمام 9 مخصوص نشستیں الاٹ ہو چکی ہیں، تاہم الیکشن کمیشن نے اب تک 24 میں سے 21 جنرل نشستوں کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد نوٹیفائیڈ اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

ایوان میں اس وقت جماعتی پوزیشن بھی واضح ہوگئی، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکی 13 نشستیں ہیں جن میں 9 جنرل، 3 خواتین، 1 ٹیکنوکریٹ۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی ایوان میں 9 نشستیں ہیں جن میں 6 جنرل، 2 خواتین، 1 ٹیکنوکریٹ، استحکام پاکستان پارٹی کی 6 نشستیں ہیں، 4 جنرل، 1 خاتون، 1 ٹیکنوکریٹ جبکہ مجلس وحدت المسلمین کی 1 جنرل نشست، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی 1 جنرل نشست ہے۔

دیامر اور اسکردو کی تین جنرل نشستوں کے نتائج قانونی اور انتخابی کارروائیوں کے باعث تاحال نوٹیفائی نہیں ہو سکے۔

اجلاس کی صدارت سبکدوش ہونے والے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کی، وزیر اعلیٰ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو 33 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے کم از کم 28 اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔