اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ویگو ڈالے والی بات پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے کیونکہ جونیجو صاحب نے سب کو کاروں پر کھڑا کیا تھا تو جونیجو صاحب کی چھٹی ہوگئی تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت خوبصورت بات کی، کاش ڈالے لے لو، پولیس والے اپنے ڈالے لیے پھر رہے ہوتے ہیں، اپنے اخراجات تو کم کرو اور ساری مراعات واپس لیں، کرپشن سب سے زیادہ داخلہ میں ہی ہے، پولیس میں ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کیا ہے؟ ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے بہت ہیں لیکن ہم عوام کے لیے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنکی صاحبہ اسکولوں اور کالجوں میں ڈرگ سپلائی کر رہی ہیں، اس کو کچھ نہیں ہوگا۔

