افغانستان میں دہشت گردوں کے اثر رسوخ میں اضافے کے باعث خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق افغانستان کے دوبارہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے پاکستان پر دہشت گردی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی بڑا دہشت گرد منصوبہ دوبارہ افغانستان سے ہی جنم لے سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء کے انخلاء کے نتائج امریکا کے ایک اہم علاقائی شراکت دار پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکی انتظامیہ کو دوحہ معاہدے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے کیونکہ طالبان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

