عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر 29سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 326ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی ،جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 141روپے کے اضافے سے314 7, روپے ،جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے, 245 6ہزارروپے کی سطح پر
آگئی۔

