لندن:ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد جنگ بندی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ 98ڈالر او ڈبلیو ٹی آئی کی 95 ڈالر فی بیر ل پر ٹریڈ نگ جاری ہے۔دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کاروبار کے دوران ایک ہزار480پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 68ہزار998پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
کورین کاسپی میں8 فیصد سے زائد کی کمی آئی اور جاپان کانکئی انڈیکس3 فیصد سے زائدگرا۔اس کے علاوہ جرمنی،فرانس،برطانیہ،ہانک کانگ اور بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

