سعودیہ :وطن روانگی پر حجاج کرام کے لیے ہدایات

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج مکمل کرنے والے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روانگی کے دوران تنظیمی ہدایات پر عمل کریں اور پرواز سے کم از کم 4گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں۔مناسک حج کی تکمیل کے بعد ضیوف الرحمن کی روانگی کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے حاجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر سے متعلق تنظیمی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ روانہ ہونے والوں کی نقل و حرکت میں روانی اور ان کے اپنے ممالک میں واپسی کے طریقہ کار کی آسانی سے تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن ایئرپورٹس پر 24گھنٹے آپریشنل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حاجیوں کی روانگی محفوظ اور آسان بنائی جا سکے اور خدمات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مناسک حج کی تکمیل کے بعد ضیوف الرحمن کی روانگی کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے حاجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر سے متعلق تنظیمی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ روانہ ہونے والوں کی نقل و حرکت میں روانی اور ان کے اپنے ممالک میں واپسی کے طریقہ کار کی آسانی سے تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت نے ایئرپورٹ جانے سے پہلے چیک ان کا عمل مکمل کرنے اور پرواز کے وقت سے کم از کم4 گھنٹے پہلے پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ تاخیر سے بچنے اور مقررہ وقت پر آسانی سے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں مدد مل سکے۔

دوسری طرف جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس اور آپریٹنگ اداروں کے تعاون سے حج سیزن کے لیے اپنے آپریشنل پلان پر عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے جس کے لیے کوالٹی، مانیٹرنگ اور انسپکشن کی ماہر ٹیمیں مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل عمل کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ان مانیٹرنگ دوروں میں تحفظ اور سلامتی کے معیارات کے اطلاق کی نگرانی اور ایئرپورٹس کے اندر اور ہوائی جہازوں پر حاجیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کی جانچ پڑتال شامل ہے تاکہ مملکت سے ان کی روانگی تک سفر کے ایک محفوظ اور آسان تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ کوششیں مناسک کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے سفر کو آسان بنانے اور آپریشنل و تنظیمی خدمات کو اسی کارکردگی کے ساتھ جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کی طرف سے نافذ کردہ ایک مربوط نظام کا حصہ ہیں جو حج سیزن میں دیکھی گئی تھی۔