یوٹیوب کا نیا کارنامہ،دنیا حیران

لندن:یوٹیوب میں اکثر جب لوگ لاگ ان ہوتے ہیں تو ان کے سامنے ایک جیسی ویڈیوز نظر آتی ہیں۔

مگر اب آپ اپنی ہوم فیڈ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیل کرسکیں گے۔یوٹیوب کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ہوم فیڈ کو پرسنلائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ آپ اے آئی کو ایک پروموٹ کے ذریعے اپنی دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے جس سے پرسنلائز فیڈ کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔اے آئی کسٹمائز فیڈ نامی یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے مگر جلد اسے دیگر ممالک تک بھی توسیع دی جائے گی۔

جب بھی یہ فیچر آپ کو دستیاب ہوگا تو اسے استعمال کرنے کے لیے ہوم پیج پر یور کاسٹیوم فیڈ آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور پھر لکھنا ہوگا کہ کس طرح کی ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ یوٹیوب کی سجیسٹ پروموٹس کو بھی ایک کاسٹیوم فیڈ بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کاسٹیوم فیڈز مخصوص موضوعات یا تھیمز سے متعلق ویڈیوز سے لیس ہوں گی اور اوپن نہ کرنے پر چند ہفتوں میں ایکسپائر ہو جائیں گی۔اس سے قبل ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں جن میں سے ایک آسک یوٹیوب سرچ فیچر ہے جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا۔