پاکستان اور سعودی عرب نے معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننے کی امریکی تجویز مسترد کردی

پاکستان اور سعودی عرب نے معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننے کی امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

 پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کا بیان جنگ بندی کی سفارت کاری کو معاہدہ ابراہیمی کے وسیع تر دائرے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی عکاسی کرتا ہے‘ معاہدہ ابراہیمی اور ایران ڈیل دو الگ الگ معاملات ہیں‘ یہ دونوں امور آپس میں جڑے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں ایسا بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان پر اس طرح کے کسی بھی مطالبے کو ماننے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی امریکی صدر کی تجویز کو ٹھکرا دیا ہے۔

سعودی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ فلسطین سے متعلق اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ‘فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں۔