فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

تہران: چیف آف ڈیفنس فورسز،  آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی نے تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر  اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز  پر ایران اپنا ردِ عمل دینے کے قریب ہے۔