لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو44سال قید

گوجرانوالہ:لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو عدالت نے سزاسنادی۔

فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا،ملزمان کو22،22 سال قید اور 14،14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض62 لاکھ روپے لیے،دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

کشتی حادثہ جون2023 ء میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثاء نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔واضح رہے کہ لیبیا میں5فروری2023 ئ کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔