حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

حماس عہدیدار باسم نعیم نے عزام الحیہ کے غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دوحہ میں حماس قیادت پراسرائیلی حملے میں بھی خلیل الحیہ کا ایک بیٹا شہید ہوا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق 2008 اور 2014 میں غزہ پر حملوں کے دوران خلیل الحیہ کے 2 بیٹے شہید ہوئے تھے۔