چمن:پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائیوں نے افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم ملک کی سالمیت یقینی بنارہا ہے،پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

