کراچی،سائبر کرائم کا غیر قانونی اسکیمر کال سینٹر پر چھاپہ،3ملزمان گرفتار

کراچی:کراچی میں غیر قانونی اسکیمر کال سینٹر پر سائبر کرائم نے چھاپہ مار کر3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بلوچ کالونی پل کے قریب کارروائی کی جس میں رضا آرکیڈ میں قائم ایک غیر قانونی کال سینٹر کو کامیابی سے ختم کردیا گیا۔ملزمان قرضوں کے تصفیے کی ایجنسیوں اور بینکوں کے نمائندوں کی نقالی کرتے تھے۔

ملزمان غیر ملکیوں کو دھوکا دینے میں مصروف تھے۔ چھاپے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے بیرون ملک متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔جرائم میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کر لیے گئے ہیں۔

تکنیکی تجزیے سے غیر ملکی شہریوں کے حساس مالیاتی ڈیٹا اور جعلی کالنگ سافٹ ویئر کا انکشاف ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔