حاجیوں سے اضافی اخراجات وصولی کی کوشش ناکام

اسلام آباد:وفاقی وزیرحج نے ائیرلائنزکی جانب سے حاجیوں سے اضافی اخراجات وصولی کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اخراجات بمع ٹکٹ عازمین کی درخواست کے ساتھ جمع ہوتے ہیں،حاجیوں سے ائیرٹکٹ کیلئے اضافی رقم وصول نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نے حج آ پریشن کیلئے ایئر لائنز کو فوری ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت کی،موجودہ صورتحال میں ویکسی نیشن مکمل کرانے والے عازمین بھی ٹکٹ کے منتظر ہیں،ویکسی نیشن مکمل کرانے والے عازمین کوفوری طورپرائیرلائنزٹکٹس دیدیاجاتا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزکیساتھ اجلاس میں معاملات طے ہوگئے،امید ہے کہ ایئر لائنزعازمین حج کے ٹکٹ جاری کردیں گی۔