ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی موقع ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی نشست تک ان شاء اللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں، مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، صرف مثبت باتیں ہی سامنے آ رہی ہیں۔کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا ؟ سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے۔