معاہدہ ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم جیت چکے ہیں، ٹرمپ، چین کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری اہم سفارتی عمل پر غیر معمولی بے نیازی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل طے پا بھی سکتی ہے اور نہیں بھی، لیکن دونوں صورتوں میں امریکہ اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں آگے کیا ہوتا ہے مگر کامیابی یا ناکامی میرے لیے اہم نہیں۔