اسماعیل بقائی

جنگ بندی کے بعد ایرانی ترجمان نے قرآن کی آیت پوسٹ کردی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قرآن کریم کی آیت پوسٹ کردی۔

اسماعیل بقائی نے اپنی ایکس ٹوئٹ میں سورہ حم السجدہ کی آیت نمبر 30 کوٹ کی۔ جو یہ ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(30)

آیت کا مفہوم ہے کہ بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللّٰہ ہے، پھر وہ ثابت قدم رہے، نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔

سینئر ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔